• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 17 وفاقی افسروں کا ریکارڈ FIA سے طلب کرلیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس سے قبل 17وفاقی افسروں کا ریکارڈ FIA سے طلب کرلیا، ریکارڈ سے پتا لگایا جائے گا کہ ان کیخلاف کوئی کیسز ہیں یا نہیں ؟ان میں گریڈ 19 / 20 کے افسران شامل ہیں جن کا تعلق پی ڈبلیو ڈی ،پمز ہسپتال ، وفا قی پبلک سروس کمیشن سے ہے ان کی ترقی رپورٹ سے مشروط کر دی گئی۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈو یژن کے مراسلہ میں ا ستفسار کیا گیا ہے کہ اگر کسی افسر کے خلاف کوئی انکوائری یا مقدمہ درج ہے تو بتایا جائے ،یہ بھی بتایا جائے انکوائری یا مقدمے میں اس وقت تک کیا پیش رفت ہوئی ہے ؟

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر کیر یئر پلاننگ نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے مراسلہ میں یہ رپورٹ مانگی ہے۔جن افسران کی رپورٹ مانگی گئی ہے ان میں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارےپاک پی ڈبلیو ڈی گریڈ 20 کے تین افسر شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید