کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ روڈ سے ایک روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل قاتل دوست نکلے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے ایک ملزم کولورالائی سےگرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 22دسمبر کی صبح چھ بجے جمیل شہید پولیس کو ائیر پورٹ روڈ نادرا آفس کے قریب سے پشتون آباد کے رہائشی محمد یعقوب ولد نسیم خان کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم افراد نے خنجر کے وار اور فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش ائیر پورٹ روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے جمیل شہید پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا تھا جس پر ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ زوہیب محسن نے ٹیم تشکیل دی جس نے 24 گھنٹے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ملزم کا سراغ لگایا جو وقوعہ کے بعد لورالائی فرار ہو گیا ٹیم نے لورالائی جا کر ملزم ایاز کو گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم مقتول کا پارٹنر اور دوست ہے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کی گرفتاری کے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔