• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف نے اپنے مخصوص انداز میں ایک بار پھر عمران خان کو ہدف بنایا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اپنے مخصوص لب ولہجے میں ہدف بنایا ہے۔ اور کہا کہ تکبر کا اور فرعونیت کا لہجہ۔ اللہ معاف فرمائے اب حال یہ ہے کہ 3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد جب لفٹ نہیں ملی تو ان سے مذاکرات کر رہا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی۔ ویڈیو میں عمران خان کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں انہوں نے نواز شریف کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی انسان ہے، یہ جو چہرہ تھا، جب شیریں مزاری نے دیکھا تو بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، میں پھر سے بتا دوں شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا مشکل ہے، بڑا مشکل کام ہے۔
اہم خبریں سے مزید