اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف گزشتہ روز آذربا ئیجان کے سفارتخانے گئے۔ وزیراعظم نے آذربائجان کے سفیر سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے قزاقستان کے علاقے اکٹاؤ (Aktau) میں آذربائیجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نےی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام آذربائجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔