• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد فشنگ فیسٹا 2 ہفتے جاری رہ کر آج اختتام پزیر

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد فشنگ فیسٹا منعقد،دو ہفتے جاری رہ کر آج اختتام پزیر ہو گا،فشنگ ایونٹ زور و شور سے جاری، مچھلی کے شکار کے شوقین گھرانوں کا زبردست رش،بحریہ ٹاؤن کراچی نے ایک بار پھر دلچسپ اور پورے گھرانے کیلئے تفریح فراہم کرنے کی روایت کو برقرار رکھا، جس کے تحت ایک منفرد فشنگ فیسٹا13دسمبر سے پورے جوش و خروش سے جاری ہے 15دن قبل شروع ہونے والے اس ایونٹ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بحریہ ٹاؤن کمیونٹی اور کراچی کی عوام کی جانب سے بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی اور لا تعداد مچھلی کے شوقین افراد اپنی فیملیز کے ساتھ اس فیسٹا میں شریک ہو رہے ہیں۔یہ ایونٹ پریسنٹ 15 بی کے خوبصورت منی ڈیم پر منعقد کیا گیا ہے اس ڈیم میں مختلف اقسام کی کامن کارپ (گلفام)، گراس کارپ، بینگئشس اورتیلاپیا مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ اس ایونٹ میں ہر عمر کے لوگوں کے لیے کچھ نہ کچھ تفریح موجود ہے، مچھلی کے شکار کا شوق رکھنے والوں کے لیے قسمت آزمانے کا موقع، سب گھر والوں کے لیے فریش فش بار بی کیو، بچوں کے لیے پارک اور جمپنگ کاسل، طویل فاصلے والا واکنگ ٹریک اور بہت کچھ۔ دو ہفتے جاری رہنے والے اس ایونٹ کے اب اخری دو دن بچے ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے لوگ دور دور سے بحریہ ٹاؤن کراچی کا رخ کر رہے ہیں۔ شاندار موسم نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں فشنگ فیسٹا نے توقعات سے بڑھ کر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے جی ایم کیو اے/ کیو سی جناب غلام دستگیر نے عوام کو قدرتی ماحول سے جڑنے، اس کی حفاظت کرنے اور مچھلی کے شکار کے صحیح اور مناسب طریقوں کو سمجھنے کے موقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس ایونٹ کے ذریعے مقامی ایکو سسٹم کی حفاظت کی جانب لوگوں کی توجہ مبزول کرائی۔فشنگ فیسٹا کا مقصد نہ صرف مچھلی کے ذمہ دارانہ شکار کے طریقوں کو فروخت دینا ہے بلکہ یہ ایونٹ صحت مند تفریح کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور کمیونٹی میں قدرتی ماحول کے ساتھ گہرے تعلق کو بھی فروخت دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید