کل کیا ہوگا، یہ جاننے کی تمنا کسے نہیں ہوتی، انسان روز اول سے ہی اپنے مستقبل کے بارے میں جاننے کا متمنی ہے، یہ تجسس انسانی فطرت میں شامل ہے۔
صحت، تعلیم، کاروبار، صنعت کاری، نوکری، معاش، محبت و شادی، گھریلو معاملات یا پھر زر و زمین کے معاملات، آنے والا سال کس کے لیے خوشیاں لائے گا اور کسے غمگین کرجائے گا؟
آیئے جانتے ہیں کہ 2025ء میں آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں؟
21 مارچ سے 20 اپریل
نشان برج: مینڈھا، سیارہ: مریخ، عنصر: آگ، موافق برج: اسد، قوس، نا موافق برج: سرطان، میزان اور جدی
یہ سال کیریئر، معاشی اور رومانوی زندگی میں ملے جلے نتائج لا سکتا ہے۔ پہلے 6 ماہ میں کیریئر میں ترقی جبکہ بعد میں چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ 29 مارچ سے 31 مئی تک حالات ساز گار نہیں۔
اگست کے بعد مال کا حصول ہوگا۔ آن لائن دھوکا دہی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ سرکاری کام سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ کاروباری افراد اچھا منافع کماتے نظر آتے ہیں۔ مئی میں معاشی حالات قدرے بہتر ہوں گے۔
نوکری پیشہ افراد کے لیے مارچ تک کا وقت زیادہ اچھا ہے۔ آخری 6 ماہ احتیاط کی ضرورت ہوگی۔
غیرملکی سفر اور نقل مکانی کا امکان ہے۔ آخری مہینوں میں آمدنی کے نئے ذرائع سامنے آئیں گے۔ سرمایہ کاری و اخراجات میں محتاط رہنا ہوگا۔
اپریل کے بعد صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ پیروں میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔ بچوں کی صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
رومانوی لحاظ سے سال بہتر نہیں۔ مئی کے بعد غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔آخری 6 ماہ میں خاندان میں کشیدگی نظر آتی ہے۔
21 اپریل سے 20 مئی
نشان برج: بیل، سیارہ: زہرہ، عنصر: مٹی، موافق برج: سنبلہ، جدی، نا موافق برج: اسد، عقرب اور دلو
پرامن سال منتظر ہے، مستقبل کے بارے میں فکر کم ہو جائے گی، کیریئر میں نئی امید ملے گی۔ کیریئر کی ترقی، کاروباری کوششوں اور جائیداد کے ذریعے مالی فوائد کا امکان ہے۔
یہ سال شخصی ترقی میں فروغ اور سفر کا شوقین جبکہ عیش و آرام میں کمی لا سکتا ہے۔ جو نوکری کے متلاشی ہیں، انہیں مارچ کے بعد خوشخبری مل سکتی ہے۔لیڈرشپ کا مظاہرہ کریں گے۔
ابتدائی مہینوں میں مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بچت میں ناکام رہیں گے۔ مئی میں معاشی حالت زیادہ مضبوط ہوگی، بڑی سرمایہ کاری مئی کے بعد کرسکتے ہیں، اچھا ریٹرن ملے گا۔
تعلیمی زندگی مئی کے بعد زیادہ اچھی ہے اور دلجمعی سے پڑھائی کر پائیں گے۔ پہلی ششماہی میں ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کی صلاح دی جاتی ہے، جو پڑھیں گے یاد نہیں رکھ پائیں گے۔
اعلیٰ تعلیم کے طلبا بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ اپریل تک کوئی بھی فیصلہ لینے سے بچیں۔ مئی سے پہلے لیا گیا کوئی بھی فیصلہ پریشانی لاسکتا ہے۔
خاندانی زندگی اچھی رہے گی۔ امن و سکون اور بھائی چارہ قائم رہے گا۔ رومانوی پارٹنر سے وقت گزارتے نظر آئیں گے۔ مئی میں خاندان میں خوشخبری کا امکان ہے۔
شادی کرنے کے لیے مئی کے بعد کا وقت اچھا رہے گا۔ 29 جون سے 26 جولائی اور 2 نومبر سے 26 نومبر تک قسمت بھرپور ساتھ دے گی۔ محبت اور شادی کے معاملے میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ صحت سے جڑے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ ضرورت سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگا۔
21 مئی سے 20 جون
نشان برج: جڑواں بچے، سیارہ: عطارد، عنصر: ہوا، موافق برج: میزان، دلو، نا موافق برج: سنبلہ، قوس اور حوت
یہ سال کیریئر اور مالی معاملات میں کافی تبدیلی لے کر آئے گا۔ اخراجات اور آمدن میں توازن رکھنا ہوگا۔ کامیابی افق پر ہے، زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے محتاط منصوبہ بندی ضروری ہوگی۔ بھروسہ اور جذباتی ذہانت لوگوں کی زندگیوں میں بڑا فرق لانے میں مدد کرے گی۔ پہلے 6ماہ ذاتی زندگی اور تعلقات کے لیے بہترین دور ہے۔خاندانی معاملات میں تناؤ آسکتا ہے۔
قیاس آرائی پر مبنی سرمایہ کاری سے گریز اور فلاحی یا تعلیمی اہداف کے لیے مالی منصوبہ بندی کو ترجیح دیں۔ نوکری میں بدلاؤ یا تبادلہ ہوسکتا ہے جس سے فکرمند اور مایوس ہوں گے۔ اگست کے بعد راحت آئے گی۔ مئی کے بعد معاشی زندگی زیادہ اچھی نہیں۔ یہ سال طلباء کے لیے زیادہ سازگار نہیں، مارچ کے بعد تعلیم سے دوری ہوسکتی ہے۔ خاندان کی طرف سے جائیداد سے جڑے قانونی معاملے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بات چیت کی صلاحیت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
رومانوی اور شادی شدہ زندگی کے لیے یہ سال زیادہ خاص نہیں۔ رومانوی ساتھی سے تنازع جنم لے سکتا ہے۔ شادی کے بندھن کے امکانات بے حد کم ہیں۔ شادی شدہ زندگی میں محبت اور بھائی چارہ بنائے رکھنے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔اپریل کے بعد صحت کے لیے سازگار وقت نہیں۔ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کھانسی کا مسئلہ بھی درپیش ہوگا۔
21 جون سے 20 جولائی
نشان برج: کیکڑا، سیارہ: چاند، عنصر: پانی، قمر، موافق برج: عقرب، حوت، نا موافق برج: حمل، میزان اور جدی
خاموش اور اندرونی تبدیلی کا سال ہے۔ توازن اور ذاتی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔ پہلی ششماہی اخراجات میں احتیاط، بعد کے 6 ماہ بہتر مالی فوائد اور کیریئر کی ترقی کے ہیں۔ دانشمندی سے منصوبہ بندی، احتیاط سے خرچ کرنا ہوگا، کامیابی مسلسل آگے بڑھے گی۔
آغاز میں کیریئر میں چیلنجز کا سامنا اور پیشہ ورانہ زندگی میں کچھ مالی نقصان یا رکاوٹیں ہوسکتی ہیں۔ کیریئر کا بہترین آپشن سماجی کام ہے۔ کام میں تاخیر کا سامنا ہوگا۔
سرمایہ کاری یا رشتے سے جڑے فیصلے میں صبر و تحمل ضروری ہے۔ 13 جولائی سے 28 نومبر کے دوران کیریئر میں مایوسی ہوسکتی ہے۔ اپریل تک وقت سازگار ہے، ترقی پانے میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ کاروبار کے منافع میں کمی ہوسکتی ہے۔ کیریئر کے بدلاؤ یا نئی نوکری جیسے فیصلے لینے سے بچنا ہوگا۔ کاروبار میں مد مقابل لوگ رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ اپریل تک کافی مال حاصل ہوگا اور بچت بھی کرسکیں گے۔ معاشی زندگی آہستہ آہستہ بہتر ہوگی۔ مئی کے بعد حالات میں سدھار ہو گا۔
اپریل تک تعلیم کے حوالے سے کارکردگی اچھی رہے گی۔اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ اپریل کے دوران لے سکتے ہیں۔ مئی کے بعد فیصلہ لینے سے بچنا ہوگا ورنہ مایوسی ہوگی۔ مئی کے بعد کا وقت خاندانی زندگی کے لیے زیادہ اچھا نہیں، رومانوی و شادی شدہ زندگی تھوڑی مشکل رہ سکتی ہے۔
یہ سال صحت کے نظرسے اچھا نہیں مانا جا سکتا ہے۔ گردن، پیروں میں درد، اور اعصابی نظام سے جڑے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ ان سب کی اصل وجہ آپ کا کمزور دفاعی نظام ہے۔ خون کے ٹیسٹ کی صلاح دی جاتی ہےساتھ ہی آپ مسلسل ورزش کا معمول بنائیں۔
21 جولائی سے 21 اگست
نشان برج: شیر، سیارہ: شمس، عنصر: آگ، موافق برج: حمل، قوس، نا موافق برج: ثور، عقرب اور دلو
یہ سال ترقی، توسیع، اور مثبت تبدیلی کے مواقع سے بھرپور ہے۔ کیریئر اور فنانس میں پہلی ششماہی میں نئے پروجیکٹس، پروموشنز، اور ہنر کو ظاہر کرنے کے مواقع کے ساتھ نمایاں پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔ دوستی، سماجی روابط اور کمیونٹی کی شمولیت پر توجہ دینے کے ساتھ، محبت اور رشتے سازگار ہوں گے۔
سماجی زندگی میں نئے روابط، دوستی اور ممکنہ طور پر رومانوی تعلقات کے ساتھ فروغ کی توقع کر سکتے ہیں۔اندرونی دنیا کو دریافت کرنے، اپنے وجدان کو فروغ دینے اور اپنے روحانی پہلو سے جڑنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔قریبی تعلقات اور مشترکہ مالی معاملات میں آزمائشوں اور چیلنجوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے، کیونکہ تناؤ، اضطراب اور جلن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ مارچ سے مئی کے درمیان نوکری میں مسائل اور رکاوٹیں ہیں۔ نیا کاروبار شروع کرنے میں احتیاط کی صلاح دی جاتی ہے۔ سرمایہ کاری میں اچھا ریٹرن حاصل کرسکیں گے۔
طلباء کے لیے یہ سال اچھا نہیں۔ مئی کے بعد اعلیٰ تعلیم شروع کرسکتے ہیں۔ مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے والے طلبا شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔ خاندانی زندگی میں اچھے نتائج مئی کے بعد حاصل ہوں گے۔ خاندان کے ساتھ کہیں باہر گھومنے پھرنے بھی جا سکتے ہیں۔ اپریل تک رومانوی اور شادی شدہ زندگی اچھی نہیں ،مئی کے بعد سازگار ہے۔ پیروں میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔
22 اگست سے 22 ستمبر
نشان برج: دوشیزہ، سیارہ: عطارد، عنصر: مٹی، موافق برج:ثور، جدی، نا موافق برج:جوزا، قوس اور حوت
کیریئر میں ترقی اور نئے مواقع ، آمدنی اور دولت میں ممکنہ اضافے کے ساتھ مالی استحکام اور سلامتی کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔ کاروبار میں اہم کامیابی اور ترقی کی توقع ہے۔ جذباتی قربت اور تعلق پر توجہ دینے کے ساتھ موجودہ تعلقات مزید گہرے اور بامعنی بن جائیں گے۔ خاندانی تعلقات کو کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن آخر کار مسائل کو حل کرنے اور رشتوں کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرلیے جائیں گے۔
صحت سے متعلق کچھ خدشات لاحق ہو سکتے ہیں، خاص طور پر تناؤ، اضطراب اور ہاضمے کے مسائل۔ جسمانی، جذباتی اور ذہنی تندرستی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، خود کی دیکھ بھال کو ترجیح دیں۔
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے یہ سال اچھا ہے۔ نوکری کے لیے یہ سال اوسط درجہ رہ سکتا ہے۔ نوکری میں ترقی یقینی ہوگی۔ لومیرج کے خواہش مند کے لیےمئی تک وقت سازگار رہے گا۔ جن کی عمر شادی کی ہوچکی ان کے لیے پہلے چھ ماہ بہتر ہیں،مئی کے وسط سے پہلے شادی کی بات کو آگے بڑھا لیں۔
شادی شدہ لوگوں میں غلط فہمیوں کی وجہ سے رشتوں میں درپیش ایشو دور ہوجائیں گے۔ شریک حیات کی صحت کے حوالے سے مسائل ہیں۔ کوئی پریشانی نئے سرے سے گھیر سکتی ہے۔ خاندانی معاملوں میں بڑا تنازع نہیں،جان بوجھ کر کسی بھی پریشانی کو ہوا نہ دیں۔ مئی کے بعد لاپرواہی کی حالت میں گھریلو زندگی میں کچھ پریشانیاں رہ سکتی ہیں۔ ضروری چیزوں کی خریداری میں لاپرواہی نہ برتیں۔ فضول خرچی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کوئی زمین یا پلاٹ خریدنا چاہتے ہیں تو مئی سے پہلے حاصل کرلیں۔ گاڑی مارچ تک لینا زیادہ اچھا رہیگا۔
23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نشان برج: ترازو، سیارہ: زہرہ، عنصر: ہوا، موافق برج:جوزا، دلو، نا موافق برج:حمل، سرطان اورجدی
اس سال کیریئر کی ترقی، مالی استحکام اور سلامتی ہے، تخلیقی اور اختراعی خیالات کو تسلیم کیا جائے گا۔ نئے رومانوی مواقع اور روابط کی توقع کر سکتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو سنگل ہیں۔
ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں طرح کی شراکت داری اور تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اپنی اقدار، جذبات اور زندگی کے مقصد ، جذباتی توازن اور استحکام حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے، ماضی کے زخموں اور صدموں کو چھوڑ دیں گے۔
صحت سے متعلق کچھ خدشات لاحق ہو سکتے ہیں، پیٹ، کمر، یا بازو سے متعلق کچھ پریشانیاں دے سکتی ہیں۔ دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی جبلت اور وجدان پر بھروسہ کریں۔ محنتی طلبا اور ریسرچ اسٹوڈنٹس زیادہ بہتر نتائج حاصل کریں گے۔ آغاز میں کاروبار ٹھنڈا پڑ سکتا ہے۔ نئے منصوبوں میں پریشانیاں ہوسکتی ہیں،مارچ کے بعدسوچنے اور پلان کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔کاروباری سفر کامیاب رہیں گے۔ نوکری بدلنے کا وقت مارچ کے بعد اچھا رہے گا۔
23 اکتوبر سے 22 نومبر
نشان برج: بچھو، سیارہ: مریخ، عنصر: پانی، موافق برج:سرطان، حوت، نا موافق برج:حمل، ثور، اسد اور دلو
مالیاتی اور کیریئر میں ترقی اور تبدیلی کا سال ہے۔ قانونی لڑائیاں احسن طریقے سے حل ہوں گی۔ اخراجات مستحکم رہ سکتے ہیں، پہلے 6ماہ موجودہ تعلقات میں عزم جبکہ دوسرے 6ماہ نئے دلچسپ رابطوں کے مواقع لاتا ہے۔ سنگلز وسط میں ایک پراسرار اجنبی سے مل سکتے ہیں، جوڑے ایک نئے جذبے یا چیزوں کو اگلی سطح تک لے جانے کے فیصلے کی توقع کر سکتے ہیں۔
مالی انعامات ماضی کی کوششوں سے مل سکتے ہیں، دوسری ششماہی تبدیلی اور ترقی کے مواقع لے کر آرہی ہے، جس میں نظم و ضبط اور محنت پر توجہ مرکوز ہوتی ہے ، جرات مندانہ ہونے، خطرات مول لینے اور اپنی جبلتوں پر بھروسہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کامیابی اور تکمیل کے لیے نظم و ضبط، محنت، اور خود آگاہی پر توجہ مرکوز کریں۔
مارچ کے بعد کا وقت پرانی بیماریوں کو دور کرنے اور اپنی صحت کو بنائے رکھنے میں مددگار ہو گا، سینے، گھٹنوں یا دماغی کوئی پریشانی ہے تو مارچ تک توجہ کی ضرورت ہوگی۔ پٹھوں میں تناؤ اور جوڑوں کے مسائل پر بھی توجہ چاہیے، مطالعہ کے اوقات میں اضافے کی ضرورت ہوگی۔
نئے کاروبار کے سلسلہ میں نیا طریقہ آزمانے کے لیے وقت اچھا رہے گا۔ سینئر کے ساتھ عزت سے جڑے رہیں۔ کاروبار کو جاری رکھ سکیں گے ورنہ وہ شخص اپنا اسپورٹ کھینچ سکتا ہے۔ اور بدلے میں آپ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ مئی تک نوکری میں کامیابیاں ملتی رہیں گی۔ مارچ سے مئی کے دوران جاب بدل سکتے ہیں۔ مئی تک کا وقت آمدنی کے لحاظ سے کافی اچھا ہے۔
رومانوی تعلقات میں اچھے نتائج مل سکتے ہیں، شادی کے لیے پہلے 6ماہ بہتر ہوں گے، خاص کر مئی سے پہلے، جو لوگ صرف محبت کا دکھاوا کررہے ہیں ان کی پول کھل سکتی ہے۔ شادی شدہ زندگی اورخاندانی معاملوں کے لیے سال کا پہلا حصہ زیادہ اچھا رہ سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کے درمیان عدم توازن و ناخوشی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ گھریلو زندگی میں گزشتہ دنوں کے مسائل حل ہوں گے۔اگر کافی عرصہ سے زمین یا مکان خریدنے یا فروخت کرنے کے خواہ رہے ہیں تو اس سال یہ کام سازگار ہوگا خاص کر مارچ کے مہینے کے بعد۔ اپریل سے لے کر مئی کے درمیان تک وقت گاڑی خریدنے کے سلسلہ میں زیادہ اچھا رہے گا۔
23 نومبر سے 20 دسمبر
نشان برج:تیر انداز، سیارہ: مشتری، عنصر: آگ، موافق برج:حمل، اسد، نا موافق برج:جوزا، سنبلہ اور حوت
یہ سال ترقی، مثبت تبدیلی، جذباتی ذہانت، نظم و ضبط اور خود آگاہی پر توجہ کے ساتھ، خود کی دریافت کے بارے میں ہے۔ کیرئیر میں ترقی ہے، پہلے 6ماہ میں معمولی جسمانی صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جنہیں سینے یا دل کی کوئی پریشانی پہلے سے ہے،ان کو مارچ کے بعد سے نسبتاً زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔ مئی کے بعد سے پریشانیاں کم ہوجائیں گی۔
تعلیم کے معاملہ میں اوسط سے کچھ بہتر نتائج دے سکتا ہے۔ کاروبار کے حوالے سے مشترکہ نتائج پیش کرسکتا ہے۔ جن کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہے ہیں یا جن پر آپ کا کاروبار انحصار کرتا ہے،ان کی زیادہ اسپورٹ نہیں مل پائے گی۔کاروبار میں دلچسپی بھی کچھ حد تک کم ہو سکتی ہے ۔مئی کے بعد کاروبار ترقی کرے گا۔ نوکری میں بدلاؤ بھی ممکن ہوگا۔ پرموشن بھی ہے ،معاشی لحاظ سے اوسط درجہ سے بہتر نتائج بخش سکتا ہے۔ آغاز میں بچت کرسکیں گے آخری 6ماہ میں اچھی کمائی کریں گے۔
رومانوی رشتے میں پارنٹر کو پورا وقت دینا ہوگا،منانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ شادی کے بندھن کے لیے آخری 6ماہ بہتر ہیں۔ شادی شدہ اورخاندانی معاملوں میں حسب معمول اچھے نتائج ملیں گے۔ اہم ترین معاملوں کو شروع میں پورا کرنا زیادہ اچھا رہے گا۔ گھریلو زندگی کا مارچ تک کا وقت زیادہ اچھا رہے گا۔ زمین اور گاڑی سے متعلق یہ سال تھوڑا کمزور رہ سکتا ہے۔ حالانکہ سال کا دوسرا حصہ نسبتاً اچھا رہے گا۔ مئی تک کچھ رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ بہتر ہوگا کہ زمین وجائیداد سے جڑے معاملوں کو اس دوران ٹال دیا جائے یا پھر اگر ایسے فیصلے کرنے بہت ضروری ہوں تو متنازع سودوں سے بچا جائے۔ گاڑی بھی آخری 6ماہ میں لیں تو زیادہ اچھا رہے گا۔
21 دسمبر سے 19 جنوری
نشان برج: بکرا، سیارہ: زحل، عنصر: مٹی، موافق برج:ثور، سنبلہ، ناموافق برج:حمل، سرطان اور میزان
یہ سال تعلقات، طاقت اور کھلے پن کو فروغ دینےکا ہے۔ تبدیلی کی توقع کر سکتے ہیں، کیریئر میں اہم پیشرفت ہے۔ آمدنی اور دولت کے نئے مواقع کے ساتھ مالی استحکام اور خوشحالی کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔کاروباری مالکان بڑھتے ہوئے منافع اور تجارتی حجم کے ساتھ ترقی اور توسیع کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔سال کا آغاز کچھ چیلنجز لاسکتا ہے۔
سنگلز نئے رومانوی مواقع کی توقع کر سکتے ہیں ۔پیاروں کے ساتھ دوری کا سفر بھی ہے رشتوں میں اعتماد، جذباتی تحفظ، اور قربت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں-صحت کے حوالے سے یہ سال پچھلے کے مقابلے میں زیادہ اچھے نتائج لائے گا۔ منہ، پیٹ، اور سینے کی تکلیف ہو سکتی ہے۔
بیرون ملک یا دور رہ کر پڑھائی کرنے والے طلباء اس سال اچھا کرسکیں گے۔ نوکری میں مارچ کے بعد تبدیلی مثبت ہوگی۔ مئی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرنا ہوگی،تب جاکر نتائج اچھے ملیں گے۔ معاشی معاملوں میں بہتر نتائج دے سکتا ہے۔ معمولی باتوں پر ضد کا منفی اثر رومانوی زندگی پر پڑ سکتا ہے۔ بتنگڑ نہ بنائیں تو سازگار نتائج دے سکتا ہے۔ شادی کے لیے مئی تک اچھا وقت ہے۔ ازدواجی زندگی بہتر رہے گی۔ خاندانی معاملات سازگار رہیں گے ،کچھ غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن بڑا مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔پرانے پیچیدہ مسائل آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گے۔ زمین اور مکان کے معاملات میں اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ زمینی سودے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ، کسی وجہ سے پلاٹ پر گھر نہیں بنوا رہے تو مارچ کے بعد کوشش کریں۔ گاڑی کے معاملہ میں دروپیش رکاوٹیں دور ہوں گی ۔
20 جنوری سے 18 فروری
نشان برج: مشکیزہ بردار، سیارہ: زحل، عنصر: ہوا، موافق برج:جوزا، میزان، نا موافق برج:ثور، اسد اورعقرب
یہ سال اظہار خیال، تخلیقی صلاحیتوں، اور جذبات کی پیروی کے بارے ہے۔ نئے مشاغل، دلچسپیوں اور تخلیقی مشاغل کو دریافت کرنے کے مواقع ملیں گے- اعتماد کو بڑھانے پر توجہ دیں اور خطرات مول لینے اور نئی چیزوں کو آزمانے سے نہ گھبرائیں۔مجموعی طور پرایک ناقابل یقین سال ہے۔
خود کی دیکھ بھال، تعلقات اور ذاتی ترقی کو ترجیح دینا یاد رکھیں۔کیرئیر اور فنانس کے حوالے سےاپریل کے بعد، آمدنی اور دولت میں ممکنہ اضافے کے ساتھ مالی استحکام اور خوشحالی کی پیش گوئی کی گئی ہے، کام اور روزمرہ کے معمولات پرتوجہ زیادہ خوشی اور کامیابی لائے گی۔
سنگلز کے لیے رومانوی مواقع بہت زیادہ ہیں ۔ شادی شدہ کو سال کے پہلے نصف میں کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے کوشش اور معیاری وقت درکار ہوتا ہے۔ پرانے مسائل کی وجہ سے صحت حساس ہوسکتی ہے۔ پیٹ اور بازو سے متعلق کچھ پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔
بزنس یا بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔ نوکری حسب معمول اچھی چلتی رہے گی۔ ،قابلیت کے مطابق ہی ذمہ داریاں ادا کریں۔معاشی زندگی میں یہ سال اوسط درجہ کا نتیجہ دے سکتا ہے۔ اگر کمائی کے نظریہ سے دیکھیں تو سال کا دوسرا حصہ کافی اچھے نتائج بخشتا ہوا معلوم ہوگا۔بچت کے معاملہ میں یہ سال کچھ حدتک کمزور رہ سکتا ہے۔
رومانوی معاملات میں کافی اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔ مئی کے بعد شک پیدا ہوسکتا ہے ، بڑی پریشانی نہیں آئے گی۔ شادی کے لیے یہ سال بہتر رہے گا ۔ شادی شدہ زندگی کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے ۔خاندانی معاملوں میں بہت ہی احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ ایک دوسرے کے بارے میں برا بھلا بھی کہہ سکتے ہیں۔زمین اور گھر کے حوالے سے یہ سال اچھا نہیں ۔ اگر نئے سرے سے کوئی زمین یا پلاٹ خرید رہے ہوں تو اچھی طرح سے جانچ پڑتال کرلینا ضروری ہوگا۔ کسی بھی تنازع یا شک والے معاملوں سے جڑنا ضروری نہیں ہوگا۔ گھر بنوانا چاہ رہے ہیں تو جلد بازی کے بجائے پوری طرح سے مضبوط پلاننگ کریں، اس کے بعد ہی اس معاملہ میں آگے بڑھیں۔ گاڑی سے متعلق معاملہ میں کچھ دیری ہوسکتی ہے۔
حوت (Pisces)
19 فروری سے 20 مارچ
نشان برج: دو مچھلیاں، سیارہ : مشتری، عنصر : پانی، موافق برج: سرطان، عقرب، نا موافق برج: جوزا، سنبلہ اور قوس
تبدیلی کا سال ہو گا،کیریئر، مالیات اور تعلقات میں مواقع اور چیلنجز ہوں گے۔ منصوبہ بندی اور محتاط فیصلے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ رومانس اور شراکت داری میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملے گی۔تعلیمی کامیابیوں کے لیے ایک امید افزا سال، جس میں وسط جنوری سے وسط مئی تک کا عرصہ خاص طور پر سازگار ہے۔ وجدان، اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ گہرا تعلق بڑھےگا۔ پیاروں کے ساتھ بندھن باندھنے اور نئے دوستوں کو راغب کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔
مالی لحاظ سےبہترین سال ثابت ہوگا۔ آمدنی اور اخراجات میں توازن رہے گا۔ اگرچہ اس سال مالیاتی تحفظ حاصل نہ ہوسکے گا لیکن مالیات مستحکم رہیں گے۔ کام اور کاروبار کے معاملہ میں کافی حدتک لاپرواہ نظر آسکتے ہیں۔ گھر سے دور رہ کر کمائی کرنے والوں کو بھی اچھے نتائج ملیں گے۔ صحت کے معاملہ میں اچھا سال نہیں ،کھانوں میں عدم توازن ہے۔بازو ، کمر اور گھٹنوں وغیرہ میں تکلیف ہو سکتی ہے۔
کاروباری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بھی اچھے نتائج حاصل کرسکیں گے۔ سال کا زیادہ تر وقت حق میں رہے گا۔ پہلے چھ ماہ نوکری میں اچھے ہیں۔ معاشی معاملوں کے لیے بھی یہ سال مل جلا رہ سکتا ہے۔ آمدنی کے ذرائع میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ رومانوی زندگی میں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ معمولی غلط فہمیاں ہو سکتی ہیں۔ سمجھداری دکھا کر دور بھی کرسکتے ہیں۔شادی کے لیے مئی تک پریشانی ہوسکتی ہے۔ شادی شدہ زندگی میں بہت ہی احتیاطکی ضرورت ہوگی۔ شریک حیات کی صحت پریشان کرسکتی ہے۔ گھر کی مرمت کا معاملہ ہو یا کوئی اورکوششیں کامیاب رہیں گی۔
زمین اورمکان سے متعلق معاملوں کے لیے سال کا پہلا حصہ کافی اچھا معلوم پڑ رہا ہے۔نہ صرف زمین خرید سکیں گے بلکہ گھر کی تعمیر کو آگے بھی بڑھا سکیں گے ۔ گاڑی وغیرہ سے جڑے فیصلوں کو بھی سال کی شروعات سے لےکرمئی تک پورا کر لینا سمجھداری کا کام ہوگا۔