کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) برطانیہ کی سیاسی ،سماجی شخصیت راجہ مبارک کیانی کی نانی اور کوونٹری کےپی پی پی رہنما راجہ شیراز خان کی خوشدامن پاکستان میرپور میں وفات پا گئیں۔ مرحومہ راجہ عادل کیانی، راجہ مظہر کیانی، میجر قیصر کیانی کی والدہ تھیں۔ وفات پر کونٹری ایگل سٹریٹ جامع مسجد میں مرحومہ کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔مرحومہ کی وفات پر پاکستان ،یوکے و یورپ کی اہم شخصیات نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔فاتحہ خوانی کا سلسلہ ایگل سٹریٹ مسجد کوونٹری میں جاری ہے۔