لندن (این این آئی )برطانیہ کی پیٹو خاتون نے 60سیکنڈ میں 49گرام کاٹن کینڈی کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیھ شٹویکر نامی خاتون نے 60سیکنڈ میں 49گرام سبز کاٹن کینڈی کھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون کو ریکارڈ بنانے کے لیے کم از کم 45گرام سبز کاٹن کینڈی کھانی تھی۔ واضح رہے کہ یہ پیٹو خاتون ایک منٹ کے اندر 19 چکن نگٹس اور 10جیلی ڈونٹ کھانے کے ریکارڈز بھی بنا چکی ہیں۔