• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شکست، بھارت کا ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنا مشکل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے ہاتھوں پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میں شکست نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئےبھارت کا راستہ کافی مشکل کردیا ہے۔پاکستان ٹیم ایک بار پھر فائنل میں کوالی فائی نہ کرسکی۔ سوشل میڈیا پر متعصب بھارتی شائقین نے لکھا کہ پاکستان ، جنوبی افریقا سے اس لئے ہارا کہ بھارتی ٹیم فائنل میں نہ پہنچ سکے۔ سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا نے تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کو فائنل تک رسائی کیلئے آسٹریلیا کیخلاف دونوں ٹیسٹ جیتنا ہونگے، وہ اگر ایک جیتا اور دوسرا ڈرا کیا تو اسے سری لنکا پر انحصار کرنا ہوگا۔ اور سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی فتح حاصل کرے تو بھارت کوالیفائی کرجائیگا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں 11 جون 2025 سے شروع ہوگا جس میں جنوبی افریقا کے مدمقابل دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

اہم خبریں سے مزید