• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی مردان پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

پشاور (جنگ نیوز )صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے مردان پریس کلب کے انتخابات میں محمد ریاض خان مایار کو صدر، ہدایت الرحمٰن ہوتی کو نائب صدر،پرویز خان کو جنرل سیکرٹری، عامر شعیب کو جائنٹ سیکرٹری اور پرویز شاہین کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مردان پریس کلب کی نئی کابینہ کا بلامُقابلہ انتخاب ان عہدیداروں پر ارکان کے اعتماد کا ثبوت ہےانہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب صدر اور ان کی کابینہ اپنے صحافیوں کے فلاح و بہبود اور اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض پہلے سے بہتر انداز میں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔