پشاور (اے پی پی)پشاور انتظامیہ نے متنی کے علاقے سنگو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظیم اللہ، تحصیلدار جمیل خان سمیت ضلعی محکموں کے افسروں، ریونیو سٹاف،عوامی نمائندوں، عوام اور مشران نے شرکت کی۔ گورنمنٹ شہید شایان مڈل سکول سنگو لنڈی بالا میں عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے اعلانات کر ائے گئے تھے۔ مکینوں نے افسروں کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے اور عوام کی سہولت کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اس لیے سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے۔ علاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں