• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 معیشت کیلئے بہتر رہا،شرح سو، مہنگائی کا تناسب کم ہوا، قیصر شیخ

اسلام آباد ( جنگ نیوز )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے اپنے دفتر چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر عوام نے صفائی، صحت اور دیگر شہری سہولیات کے مسائل پیش کئے، جنہیں حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ مستحق خواتین میں سردی کے موسم کے پیش نظر بستر جبکہ لڑکیوں کی شادی کے لئے تحفے کے طور پر سلائی مشینیں، مستحق مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ ضرورت مند افراد کو مالی امداد بھی دی گئی۔کھلی کچہری کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سال 2024 معیشت کی بہتری کا سال ثابت ہوا ۔ حکومت نے شرح سود اور مہنگائی کے تناسب کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی، جس سے معیشت کو استحکام ملا ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانیہ چلاتی ہے اور دوسری جانب مذاکرات پر اصرار کرتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید