• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ ہاؤسنگ سکیموں سے واجب الادا کروڑوں کی وصولیوں میں ناکام

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبرذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے باوجود نجی ہاؤسنگ سکیموں سے واجب الاداکروڑوں روپے کی وصولیوں میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ جون2024سےدسمبر2024تک صرف 4اعشاریہ99ملین روپے وصول کئے جاسکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سکیموں کےذمہ 1491اعشاریہ78ملین روپےواجب الادا ہیں جس میں سے جون 2024 تک 313 اعشاریہ17ملین روپے کی وصولی ہوئی تھی۔ دسمبر 2024کے نئے اعدودشمار کے مطابق 318 اعشاریہ16ملین روپے کی وصولی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں تاحال157 موضع جات مینوئل چلائے جارہے ہیں۔یہ وہ موضع جات ہیں جن میں زیادہ تر ہاؤسنگ پراجیکٹس اور جنگلات کی اراضی ہے۔ان موضع جات میں عوام کے کھربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں اور عوام پٹواریوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
اسلام آباد سے مزید