• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 14 موٹرسائیکلوں سے محروم، گھروں سے بھاری مالیت کے زیورات، نقدی چوری

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 11موٹرسائیکلوں ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔اسلام آباد میں بھی 9 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 3 موٹر سائیکل 2موبائل فون اور نقدی اڑا لی گئی۔ 4 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ ہمک کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل، تھانہ کراچی کمپنی اور انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پرچھین لی گئی۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں 3نامعلوم ملزمان حسیب سلطان سے 3موبائل اور ایک ہزار روپے ،سکستھ روڈ پر4نامعلوم ملزمان عدیل حسین سے موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ پر3 نامعلوم ملزمان محمد خالد کی بیکری سے4 موبائل ، 2لاکھ روپے ، سامان مالیتی ایک لاکھ روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ہکلہ سروس ایریا کے قریب 2نقاب پوش ملزمان نعمان وحید کی گاڑی روک کر 50 ہزارروپے اور گھڑی ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ فیصل اقبال ٹاؤن میں2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار فخرعباس سے موبائل اور17ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔مکرم ٹاؤن مصریال میں چودھری محمد علیم کے گھر سے  اے سی ،ایل ای ڈی ،موٹر اور طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے،پنڈ نصرالہ میں محمد عدنان کے گھر کا تالہ توڑ کر 17لاکھ روپے سونا مالیتی 10لاکھ روپے اور موبائل،جھنڈاچیچی میں واجدنواز کی دکان کی بیسمنٹ سے 3موبائل اور 45 ہزار روپے ،سرسید روڈ پر خورشید علی کے گھرسے 80 ہزار روپے ،سونا مالیتی ایک کروڑ ، 61لاکھ 50ہزار روپے، پرائز بانڈز مالیتی 2لاکھ روپے اور موبائل سم چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید