• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم ایجنسی میں آپریشن، علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے،سنی علماء کونسل

اسلام آباد خصوصی نامہ نگار)سنی علماء کونسل پاکستان نے کرم ایجنسی پارا چنار میں بلا تفریق آپریشن کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ کرم پارا چنار علاقے کو اسلحے سے پاک کرکے مجرموں کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو پورا ملک جام کر دیں گے۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔سنی علماء کونسل کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نےمرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی سمیت تمام مسالک کے علماء کرام کے ہمراہ جامع مسجد رحمانی آبپارہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن و امان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے۔ پارا چنار میں ہونے والی قتل و غارت کے تانے بانے دیگر ممالک سے ملتے ہیں۔ اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے کہ ان کے پاس یہ اسلحہ کہاں سے آتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقل مکانی کرنے والے 56 گاؤں کے مکینوں کی واپس آباد کاری کی جائے۔پریس کانفرنس سے مرکزی ترجمان مفتی عبدالوحید جلالی،جے یو آئی  کے رکن شوریٰ مولانا نذیر احمد فاروقی،وفاق المدارس کے رہنما مولانا ظہور احمد علوی،قائد ڈویژن مفتی تنویر عالم فاروقی، جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے امیر حافظ مقصود احمد،قاری نثار، مولانا رب نواز طاہر،امیر جمیعت علماء اسلام اسلام آباد مفتی اویس عزیز،وائس چیئر مین پاکستان علماء کونسل مولانا نعمان حاشر، رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالوحید قاسمی ، مولانا آدم خان، مفتی مجیب الرحمان ، سید چراغ الدین شاہ ، حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمان معاویہ،عمائدین کرم ایجنسی مشیران اہل سنت ملک ثواب خان، ملک عطاء اللہ، مولانا شاہ نواز،ملک سمیع اللہ، محمد نعیم ملک اشرف خان، ملک عابد خان، محمد ریحان ،ملک وارث، و دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید