• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنک روڈ کی بندش کیخلاف تاجروں کا احتجاج ،6جنوری کو شٹر ڈاؤن کا اعلان

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی صدر بنک روڈ پر ٹریفک کی بندش کے خلاف سنگا پور پلازہ کےسامنےکینٹ کے تاجروں نے احتجاج کیا اور روڈ نہ کھولنے کی صورت میں 6 جنوری کو مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ۔ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کی کال پر احتجاج میں گروپ لیڈر سہیل الطاف، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس عثمان شوکت ، سمال چیمبر کے صدر سردار ثاقب، قائم مقام صدر راولپنڈی شہر رانا خرم، کینٹ کے صدر شیخ حفیظ، چیئرمین منیر بیگ مرزا، سرپرست اعلی منیر مغل ،جنرل سیکرٹری ظفر قادری، سنیئر نائب صدر مشتاق خان، سینئر وائس چئیرمین نیاز اعوان، چوہدری اظہر ،خاور بٹ، بابر خان، شان، بلال، وجی خان، وسیم منہاس، حسن مصطفی، چوہدری حسین، علی اصغر اعوان ، سمیع اللہ ،چوہدی خرم، عبید ہاشمی، شیخ طیب، شیخ ذیشان، عمران کیانی، گل خان، ملک ناصر ، چوہدری سلطان، چوہدری فاروق، زوالفقار احمد، راجہ علی دھنیال، سردار ماجد، زیشان بیگ کے علاوہ بڑی تعداد میں صدر کے تاجروں نے اپنی دوکانیں بند کر کے احتجاج میں شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید