• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ سنگجانی کے علاقے میںسرگودھا کے رہائشی 22 سالہ طلحہ کو پر اسرار طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد محمد اشرف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔مقتول نے24 دسمبر کو ماموں کو بتایا کہ طبیعت نا ساز ہے ڈاکٹر کے پاس جار ہا ہوںمگر تھوڑی دیر بعد اس کا موبائل بند ہو گیا ۔ 27دسمبر کو اس کا فون اٹینڈ ہوا اورنادیہ زوجہ خوشی محمد نے بتایا کہ طلحہ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ،پمز آئے ہیںوہ فوت ہو گیا ہے ۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول گلشن آباد سرائے خربوزہ ریحام سے ملنے آیا تھا وہیںسے اسے مردہ حالت میںہسپتال منتقل کیا گیا۔ شبہ ہے کہ انہوں نے ہی اسے قتل کیا ۔
اسلام آباد سے مزید