• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور بلنگ، واجبات ادائیگی سمیت مسائل کے حل کیلئے سی ڈی اے، آئیسکو کی کمیٹی قائم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو نے پیر کے روز چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے باہمی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی دونوں اداروں کے درمیان اوور بلنگ، واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے کام کرے ۔ دریں اثناءچیئرمین سی ڈی اے نے سرینا چوک اور جناح ایونیو انٹرچینج منصوبوں کا دورہ بھی کیا اورمنصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔
اسلام آباد سے مزید