• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ کوئی محکمہ ڈپٹی کمشنر سے این او سی لئے بغیر سڑک کی کھدائی نہیں کرسکے گا

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) آئندہ کوئی بھی محکمہ ڈپٹی کمشنر سے این او سی لئے بغیر سڑک کی کھدائی نہیں کرسکے گا۔ میونسپل سروس لینے کے لئے اگر سڑک کی کھدائی ناگزیر ہے تو پہلے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے این او سی کے ساتھ ساتھ جس محکمہ کی سڑک ہے اسے دوبارہ مرمت و تعمیر کے لئے رقم جمع کروائی جائے گی۔یہ ہدایات کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے جاری کیں۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی کے میگا پراجیکٹس راولپنڈی رنگ روڈ، دادوچھا ڈیم، نالہ لئی، کچہری چوک، آزاد پتن روڈ اور ڈریم پراجیکٹ میں پیش رفت کے جائزہ کے لئے آئندہ ہر دوسرے دن اجلاس کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید