کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق،آغاظہور،آغاسعید، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے کہا ہے کہپاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے ریلیف کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ڈوبی معیشت کو سنبھالا دینا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم کا وہ کارنامہ ہے جس کا مخالفین بھی اعتراف کر تے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن )نے ہمیشہ ملک کی ترقی کا پہیہ چلایا عوا م کو سہولیات دیں۔ یوم تاسیس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد ہی معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔ معیشت مستحکم ہے جس کا اعتراف مخالفین بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست قربان کرکے ملک کو بچایا، آج اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مہنگائی میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کی مسلم لیگ کی قیادت نے ان کی یہ سازش ناکام بنائی۔ ہمیں سب سے پہلے پاکستان عزیز ہے۔ جس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے قائد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔