• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: شہریوں نے گاڑی چورکو پکڑلیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عدالت روڈ پر شہریوں نے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو سرغنہ کو رنگے ہاتھ پکڑ کر تشدد کانشانہ بناکر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق عدالت روڈ پر شہریوں نے گزشتہ روز گاڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا یا اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی شہریوں نے گاڑی چور کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے بتایا گرفتار ہونے والا ملزم محمد طاہرگاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ ہے ابتدائی تفتیش میں ملزم نے ایک درجن سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی نشان دہی کی ہے جن کی گرفتاری کے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید