راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ٹورسٹ گلاس ٹرین کے منصوبہ کے سلسلے میں مانگا اور بستال موڑ مری کا دورہ کیا۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے راشد علی اور نیسپاک حکام بھی ہمراہ تھے۔ نیسپاک حکام نے صوبائی وزیر کو روٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے پتریاٹہ تک ریلوے ٹریک بنایا جائے گا۔ بستال موڑ، گھوڑا گلی، گلیات،کشمیر پوائنٹ سے پتریاٹہ تک مختلف اسٹیشن کے قیام کے لئےفزیبیلٹی سٹڈی جاری ہے۔