• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٍمہنگائی، 7 سال کی کم ترین سطح پر، معیشت مستحکم، اب ’’ٹیک آف‘‘ کی پوزیشن میں ہے، IMF کا مقررہ محصولات کا ہدف حاصل کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 7 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، معیشت مستحکم، اب وہ ’’ٹیک آف‘‘ کی پوزیشن میں ہے، آئی ایم ایف کا مقررہ محصولات کا ہدف حاصل کیا جائے، اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، دھرنوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،ترقی کیلئے برآمدات کے سوا کوئی آپشن نہیں، ہماری حکومت میں شفافیت ہے نو ماہ گزر گئے کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی۔ وہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نےکہا کہ دسمبر میں اہداف حاصل کرلئے، 5مہینوں میں ترسیلات زر تقریبا 15ارب ڈالر ہیں،کارکردگی یہی رہی تو 35ارب ڈالر ہوجائینگی جو ایک ریکارڈ ہوگا،آئی ایم ایف کے ساتھ جو ٹارگٹ فکس کئے ان میں اچھا خاصا فرق ہے،9ماہ کی کامیابیوں سے حوصلہ ملنا چاہیے، اڑان پاکستان پروگرام معیشت کو مزید استحکام دیگا۔ وزیراعظم نے نئے سال کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ نیا سال پاکستان اور عوام کیلئے خوشیوں کا سال ثابت ہو، اللہ تعالیٰ پاکستان کو خوشحال کرے، عوام کو ترقی دے اور پاکستان اقوام عالم میں معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ’’اڑان پاکستان‘‘ منصوبہ کا اجراء کیا گیا۔ وزیراعظم نے نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے قومی خزانے میں 72 ارب روپے کے محصولات وصول ہوئے ہیں جس پر چیئرمین ایف بی آر ستائش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے محصولات کا ہدف تقریباً حاصل کر لیا ہے جو 97 فیصد ہے۔

اہم خبریں سے مزید