• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کے اڑان پروگرام سے پاکستان ترقی کرے گا، کمیونٹی رہنما

پیرس (رضا چوہدری) وزیراعظم میں شہباز شریف کے اڑان پروگرام سے اس توقع اور امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششوں سے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام اور ترقی ہو گی۔ سال 2024 کے اختتامی دن کو پیرس فرانس میں مقیم سیاسی جماعتوں کے راہنما راجہ محمد علی کی دعوت پر اکھٹے ہوئے۔ اس موقع وزیراعظم میاں شہباز کے اڑان پاکستان پروگرام سے بہتر تو قعات کے ساتھ ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کو ملکی معیشت کے استحکام کےلئے لازم ملزم قرار دیا گیا۔ رہنماؤں نے قوم کو نئے سال کی مبارک دی ۔راجہ محمد علی مبارک نے کہا کہ ن لیگی قیادت میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی صلاحیتوں سے مہنگائی بے روز گار میں کمی ہو گی پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان قائم رہنے کےلئے بنا ہے اور انشااللہ قائم ر ہے گا۔ لاکھوں جانوں کی قربانی سے بنے والے پاکستان میں محب وطن سیاسی قیادت بلال بھٹو زرداری صدر آصف علی زردار ی اور ان کے اتحادیوں کی صورت میں موجود ہے۔ ن لیگی نوجوان رہنما تصور حسین تارڑ نے کہا کہ معیشت کیلئے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے جس کامنہ بولتا ثبوت یہ ہے ملکی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی ملکی اسٹاک ایکس چینج ایک لاکھ 14ہزار سے تجاویز کر گیا ہے۔ ن لیگی سینئر رہنما چوہدری ریاض بھاپا نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔ طاقت کے استعمالسے نقصان ہوتا ہے۔ مہر محمد حیات لگ سابق بیورگریٹ نے کہا کہ ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے تعاون اور کوششوں سے ہم آگے جا سکتے ہیں۔ خان اصغر خان ن لیگ یوتھ کے صدر فرانس نے اپنے پیغام میں ہماری قیادت ملک کو آگے لے کر جارہی ہےاور2025 میں ملک مزید ترقی کرے گا ۔ن لیگی راہنما طلعت محمود چوہان نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز کی قیادت میں ملک ترقی خوشحالی اور سیاسی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہےجس 2025میں مزید بہتری کے واضع امکان ہیں۔ تقریب میں کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی اور ملکی ترقی خوشحالی کی دعا اور نئے سال سے بہتر توقعات کی امید ظاہر کی۔

یورپ سے سے مزید