• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے صدر رواں ماہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئینگے

اسلام آباد(صالح ظافر) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ اس سال پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہِ ریاست ہوں گے۔ انہیں یہ دعوت وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دی ہے۔ جمعرات کو "دی نیوز" اور "جنگ" کو باخبر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورے کا حتمی شیڈول سفارتی چینلز کے ذریعے طے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، صدر پرابوو سبیانتو، جو گزشتہ اکتوبر میں منتخب ہوئے، پاکستان میں تین دن قیام کریں گے۔انڈونیشیا کے صدر سات سال کے وقفے کے بعد پاکستان آ رہے ہیں۔ اس سے قبل، جنوری 2018 میں صدر جوکو ویدودو نے مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید