• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024، کراچی میں مختلف واقعات میں 579 افراد قتل ہوئے

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں سال 2024 کے دوران مختلف واقعات میں 579 افراد قتل ہوئے،اغوا،اغوا برائے تاوان اور بچوں کے اغوا کے 3ہزار 329واقعات رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2024کے دوران شہر قتل کے 579واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری میں 52، فروری میں 59، مارچ میں 52، اپریل میں 67، مئی میں 44، جون میں 55، جولائی میں 57، اگست میں 46، ستمبر میں 43، اکتوبر میں 42، نومبر میں 31اور ماہ دسمبر میں قتل کے 31واقعات رپورٹ ہوئے۔گذشتہ برس شہر میں اغوا کے2ہزار 864واقعات رپورٹ ہوئے۔اغوا برائے تاوان کے 61اور بچوں کے اغوا کے 404 واقعات رپورٹ ہوئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس زنا آرڈیننس کے 212اقدام قتل کے 760،مجرمانہ قتل کے 42، اقدام خودکشی کے 13واقعات رپورٹ ہوئے۔شہر کے مختلف تھانوں میں سال 2024 میں 64ہزار 379مقدمات درج ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید