• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جز، انکار غیرجمہوری رویہ ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا انتہائی اہم جزو ہیں، افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہے۔یہ بات انہوں نے حکومتی اتحادی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمن کو مذاکراتی عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔عرفان صدیقی نے مولانا سے انکی علالت پر مزاج پرسی کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کیے جا سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کیلئے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی کوششوں کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید