• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی دراندازی کرنے والوں کے ہمدرد اور منافقت کی سیاست کررہے ہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد(این این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی دراندازی کرنے والوں کے ہمدرد اور مافقت کی سیاست کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے اچکزئی اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے اچکزئی کو ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند قرار دے دیا۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں حنیف عباسی نے کہاکہ حال ہی میں مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا، محمود اچکزئی دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کررہے ہیں۔ جھوٹ اور مکر محمود اچکزئی کا وتیرہ بن گیا۔

اہم خبریں سے مزید