واشنگٹن (اے ایف پی) ریبپلکنز منقسم، امریکی ایوان نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ اسپیکر کو مسترد کر دیا، جانسن کو ایوان زیریں میں 218 ووٹ درکار تھے تاہم وہ درکار 2018 ووٹوں کے بجائے 216 ووٹ حاصل کر پائے جبکہ ڈیموکریٹس کے اقلیتی امیدوار حکیم جیفریز نے 215ووٹ حاصل کئے۔ ٹرمپ کی حکمران جماعت کے تین ارکان نے جانسن کیخلاف ووٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی امریکی کانگریس جمعہ کو اپنے پہلے دن ہی افراتفری کا شکار ہو گئی، باغی دائیں بازو کے ریپبلکنز نے آنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے مائیک جانسن کی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے طور پر واپسی کو روک دیا۔