پشاور (نمائندہ جنگ)گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کُنڈی نے سیاسی رہنما کو این آر او (قومی مفاہمت آرڈیننس) دینے کے امکان کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ ایسی کوئی مراعات نہیں ملیں گی جبکہ احتساب ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب کی نئی منتخب کابینہ کے ارکان اور خیبر یونین اور جنرلسٹس کو مبارکباد کے لیے پشاور پریس کلب کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی پی سی ایم ریاض، صدر خوج کاشف الدین سید اور دیگر کابینہ کے ارکان موجود تھے۔ گورنر خیبر پختون خواہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کم پیش رفت نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہی واحد راستہ ہے، اور یہ کہ تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت ضروری ہےگورنر کُنڈی نے امید ظاہر کی کہ کرم میں حالیہ دستخط شدہ معاہدے پر مؤثر طور پر عمل درآمد ہوگا۔