• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نژاد سی ایف او کیون پاریکھ ’’ایپل‘‘ کے نئے سی ایف او بن گئے

کراچی (رفیق مانگٹ) الفا بیٹ، مائیکروسافٹ، آئی بی ایم، ایڈوب، یوٹیوب، ورلڈ بینک، البرٹ سنز، انفوسس لمیٹڈ، نیٹ ایپ جیسی قابل ذکر کمپنیوں کی قیادت بھارتی نژاد ایگزیکٹیو کررہے ہیں اور اربوں روپیہ سالانہ معاوضے کی شکل میں وصول کر رہے ہیں، حالیہ تعیناتی ایپل میں بطور سی ایف او بھارتی نژاد کیون پاریکھ کی ہوئی ہے۔ دنیا کی 20 سرفہرست ٹیکنالوجی ودیگر عالمی پروفیشنل کمپنیوں کے سربراہ ہندوستانی ہیں۔ سندر پچائی 62، نکیش اروڑا 42، ستیہ نڈیلا 15اور شانتنو کی تنخواہ 12ارب روپے سے زائد تنخواہ وصول کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل ‘‘کے نئے ہندوستانی نژاد چیف فنانشل آفیسر کیون پاریکھ نے یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،پاریکھ نے 11 سال قبل ایپل میں شمولیت اختیار کی۔پاریکھ نے یونیورسٹی آف مشی گن سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے اور یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس سے ایم بی اے کیا۔ انہو ںنے لوکا مستری کی جگہ لی جو سالانہ ساڑھے سات ارب روپے(26عشاریہ93ملین ڈالر) تنخواہ لیتے تھے۔ ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل ‘‘کے نئے ہندوستانی نژاد چیف فنانشل آفیسر کیون پاریکھ نے یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،پاریکھ نے 11 سال قبل ایپل میں شمولیت اختیار کی۔ پاریکھ نے یونیورسٹی آف مشی گن سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے اور یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس سے ایم بی اے کیا۔ انہو ں نے لوکا مستری کی جگہ لی جو سالانہ ساڑھے سات ارب روپے(26عشاریہ93ملین ڈالر) تنخواہ لیتے تھے۔ مشہور سرچ انجن گوگل کی سرپرست اوردنیا کے سب سے بڑے کارپوریٹس میں سے ایک،’’الفا بیٹ کارپوریشن‘‘ کے سربراہ ہندوستانی سندر پچائی ہیں، جو 2015 سے اس کی سربراہی کر رہے ہیں۔ پچائی اب امریکہ میں آباد ہیں۔ سی ای او بننے سے پہلے موہن کمپنی کے چیف پروڈکٹ آفیسر تھے۔ فنانشل ایکسپریس کے مطابق ان کی سالانہ تنخواہ ایک ارب52کروڑ روپے( 4497948ڈالر) ہے۔ امریکی ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کمپنی’’ایڈوبی انکارپوریٹڈ‘‘ کے سی ای او، ہندوستانی شانتنو نارائن ہے۔ نارائن دسمبر 2007 سے کمپنی کے سربراہ ہیں۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’’آئی بی ایم‘‘ کے چیف ایگزیکٹو اروند کرشناہیں، جو آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے لیکن اب وہ امریکی شہری ہیں۔ کرشنا اپریل 2020 میں آئی بی ایم کے سی ای او بنے اور بعد میں 2021 میں انہیں گروپ کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ انہوں نے 2023میں معاوضے کی مد میں5ارب57کرور روپے(20ملین ڈالر) وصول کئے۔ امریکی گروسری اسٹور کمپنی ’’البرٹ سنز‘‘ کے چیف ایگزیکٹو بھارتی نژاد امریکی وویک سنکرن ہیں۔ وہ اپریل 2019 سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے، سنکرن پیپسیکو کمپنی فریٹو لیز این اے کے سی ای او تھے۔انہوں نے2023میں 4ارب21کروڑ روپے(15ملین ڈالر سے زائد) معاوضے کی مد میں وصول کئے۔ دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی فرموں میں سے ایک، انفوسس لمیٹڈ، چیف ایگزیکٹو ہندوستانی سلیل پاریکھ ہیں۔ وہ جنوری 2018 میں آئی ٹی فرم کے سی ای او ہیں۔ فارچیون انڈیا کے مطابق سلیل پاریکھ نے مالی سال 2023-24 میں2ارب17کروڑ روپے (66 کروڑ25 لاکھ بھارتی روپے) معاوضہ حاصل کیا۔ امریکی ڈیٹا انفرااسٹرکچر کمپنی ’’نیٹ ایپ‘‘ کے سی ای اوہندوستانی نژاد امریکی جارج کورین ہیں۔ وہ کیرالہ میں پیدا ہوئے ، اب امریکی شہری ہیں۔ اپنی سی ای او کی تقرری سے پہلے، وہ نیٹ ایپ میں پروڈکٹ آپریشنز کے ایگزیکٹو نائب صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔2022میں انہوں نے 5ارب 26کروڑ روپے (18.8ملین ڈالر) معاوضے کی شکل میں وصول کئے۔ سائبر سکیورٹی کمپنی ’’ پالو آلٹو نیٹ ورکس‘‘ کے سربراہ ہندوستانی نکیش اروڑا ہیں، وہ 2018 سے سی ای او ہیں۔ اس سے پہلے، اروڑا نے گوگل کے ساتھ بطور سینئر ایگزیکٹو کام کیا، اور وہ سافٹ بینک گروپ کے صدر بھی تھے۔2023 کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای اوز کی وال اسٹریٹ جنرل فہرست کے مطابق، اروڑہ کو42ارب18کروڑ روپے( 151عشاریہ43 ملین ڈالر) کی تنخواہ ملی۔ امریکی کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کمپنی’’اریسٹا نیٹ ورکس‘‘کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بھارت کی جے شری وی اولال ہیں، برطانوی امریکی ارب پتی خاتون اولال اکتوبر 2008 سےسی ای او ہیں۔ان کی سالانہ تنخواہ و دیگر مراعات 4ارب33کروڑ روپے (15عشاریہ56ملین ڈالر) ہیں۔ دوا ساز کمپنی ’’ نووارٹس‘‘ کے چیف ایگزیکٹو ہندوستانی نژاد وسنت نرسمہن ہیں۔ وہ ایک امریکی معالج ہیں، جو پٹسبرگ، پنسلوانیا میں پیدا ہوئے ان کے والدین کا تعلق تامل ناڈو بھارت سے ہے، وہ ستمبر 2017 نووارٹس کے سی ای ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق 2023میں انہوں نے معاوضے کی مد میں5ارب24کروڑ روپے (18 عشاریہ8ملین ڈالر) وصول کئے۔ میموری اور اسٹوریج ٹیکنالوجی فرم’’مائیکرون ٹیکنالوجی‘‘ کی قیادت سنجے مہروترا کرتے ہیں۔ مہروترا کانپور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے ،وہ مئی 2017 سے سی ای او ہیں۔ان کی سالانہ تنخواہ وہ دیگر مراعات8ارب 36کروڑ روپے( 30ملین ڈالر) ہے۔ ہنی ویل انٹرنیشنل فارچیون 500 میں شامل کمپنی ہے جو جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ ان کے چیف ایگزیکٹو ہندوستانی نژاد امریکی ومل کپور ہیں جو جون 2023 سے اس کے سی ای او ہیں اور جون 2024 سے گروپ کے چیئرمین ہیں۔ ان کا سالانہ معاوضہ چار ارب روپےسے زائد(14عشاریہ40ملین ڈالر) ہے۔ فلیکس ایک الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سروسز فراہم کنندہ ہے جس کی چیف ایگزیکٹو رواتھی ایڈویتھی ہیں۔ وہ ہندوستان میں پیدا ہوئی تھیں اور فروری 2019 سے فرم کی سی ای او ہیں۔ ان کا سالانہ معاوضہ چار ارب21کروڑ روپے (15 عشاریہ 11ملین ڈالر) ہے۔ امریکی ای کامرس کمپنی ’’وے فیئر‘ ‘ کے چیف ایگزیکٹو نیرج شاہ ہیں۔ ہندوستانی نژاد امریکی شاہ نے 2002 میں کمپنی کی مشترکہ بنیاد رکھی اور تب سے وہ اس کے سی ای او ہیں۔ کمپنی فرنیچر اور گھریلو سامان آن لائن فروخت کرتی ہے۔ان کا سالانہ معاوضہ 6کروڑ27لاکھ روپے(2لاکھ 25ہزار ڈالرسے زائد) ہے۔ لگژری برانڈ ’’چینل ‘‘جو خواتین کے لگژری سامان اور لوازمات میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کی سی ای او بھارتی لینا نائر ہیں جنوری 2022 سے لگژری برانڈ کی سی ای او ہیں۔ ان کی سالانہ تنخواہ چھ کروڑ69لاکھ روپے(2لاکھ40ہزار ڈالر) ہے۔ امریکی آئی ٹی سروس فرم’’ کاگنیزنٹ‘‘ کے سی ای او روی کمار ایس ہیں۔ وہ ایک ہندوستانی نژاد امریکی ہیں جو جنوری 2023 میں چیف کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق 2023میں انہوں نے 6ارب27کروڑ روپے (22 عشاریہ5ملین ڈالر )معاوضہ وصول کیا۔ بائیو ٹیکنالوجی کمپنی’’ ورٹیکس فارماسیوٹیکل‘‘کی سربراہ ریشما کیولرامانی ہیں، جو ہندوستان میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ اپریل 2020 سے اس کی سی ای او ہیں۔بزنس جرنل کے مطابق انہوں نے2023میں5ارب74کروڑ روپے(20عشاریہ6ملین ڈالر )معاوضہ وصول کیا۔

اہم خبریں سے مزید