کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں سال 2024 میں مختلف واقعات میں قتل کے 1842واقعات رپورٹ ہوئے،کاروکاری کے 133، زنا، گینگ ریپ اور بدفعلی کے 668،اغواہ ،اغواہ برائے تاوان اور بچوں کے اغوا کے 4940واقعات رپورٹ ہوئے،سب سے زیادہ واقعات کراچی کے ایسٹ زون اور لاڑکانہ رینج میں رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں سندھ کے مختلف علاقوں میں قتل کے 1842 واقعات رپورٹ ہوئے۔قتل کے سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ رینج میں ہوئے جن کی تعداد 470 ہے۔جنوری میں 138 ،فروری میں 135 ،مارچ میں 141 ، اپریل میں 187 ، مئی میں 171 ، جون میں 181 ، جولائی میں 193 ، اگست میں 169 ، ستمبر میں 144 ، اکتوبر میں 143 ، نومبر 112 اور ماہ دسمبر میں قتل کے 128 واقعات رپورٹ ہوئے۔گذشتہ برس سندھ میں کاروکاری کے 133 واقعات رپورٹ ہوئے،کاروکاری کے سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ رینج میں ہوئے جن کی تعداد 78 ہے۔جنوری میں 7 ، فروری میں 5 ، مارچ میں 7 ، اپریل میں 14 ، مئی میں 12 ، جون میں 16 ، جولائی میں 16 ، اگست میں 10 ، ستمبر میں 12 ، اکتوبر میں 15 ، نومبر میں 9 اور دسمبر میں کاروکاری کے 10 واقعات رپورٹ کیے گئے۔سال 2024 میں صوبے میں زنا/ ریپ کے 362 کیسز رپورٹ ہوئے،سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ایسٹ زون میں ہوئے جن کی تعداد 97 ہے۔ گینگ ریپ کے 58 واقعات رپورٹ ہوئے، کراچی کے ایسٹ زون میں سب سے زیادہ گینگ ریپ کے 35 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بدفعلی کے 248 واقعات رپورٹ ہوئے،کراچی کے ایسٹ زون میں بدفعلی کے سب سے زیادہ 90 واقعات رپورٹ کیے گئے۔اس دوران صوبے بھر میں اغوا کے 4 ہزار 365 واقعات رپورٹ ہوئے،اغوا کے سب سے زیادہ واقعات کراچی کے ایسٹ زون میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 1645 ہے۔ اغوا برائے تاوان کے 132 واقعات رپورٹ ہوئے،سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ رینج میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 57 ہے جبکہ بچوں کے اغوا کے 443 واقعات رپورٹ کیے گئے ۔بچوں کے اغوا کے سب سے زیادہ واقعات کراچی کے ایسٹ زون میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 251 ہے ۔