کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی، ریڈ لائن منصوبے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کو مسائل حل کرنے اور بلا روک ٹوک پیش رفت یقینی بنانے کیلئے 5دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔ سینئر وزیر نے ایک بار پھر ریڈ لائن منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے جلد از جلد خاتمے اور کام میں تیزی لانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ وہ جمعہ کو یہاں ریڈ لائن منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔