• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے مالیاتی نظام پر سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی وزارت خزانہ نےآئل اینڈ گیس سیکٹرکےمالیاتی نظام پر سوالات اٹھائے ہوئے پی ایس او،پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ،اوجی ڈی سی ایل،سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کامالیاتی نظام غیرموثر قرار دے دیا ہے-وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان تیل و گیس کمپنیوں کا انفراسٹرکچر دقیانوسی اورغیر موثر ہوچکاہے۔تمام پانچ کمپنیوں غیر موثر انفرا سٹر کچر کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پاکستان ا سٹیٹ آئل سرکلر ڈیٹ سائیکل میں ٹریپ ہوگیا ہے جس نے اس کی ورکنگ کیپٹل کی ضر وریات کو پورا کرنے اور پراجیکٹس میں سر مایہ کا ری کرنے کی استعداد کو متاثر کیا ہے۔اسی طرح ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی پی ایل ( گیس کمپنیوں) کے وصولی کے ایشوز نے ان کی مالی پوزیشن کو کمزور کیا ہے جس کی وجہ سے ان کا حکومت کی مالی سپورٹ پر انحصار بڑھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید