• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی،3.97 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات

ملتان(نمائندہ جنگ)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے 0.26 فیصد کمی واقع ہوگئی۔سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 5.08 فیصد سے کم ہوکر3.97 فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے میں 18 اشیاء مہنگی اور 10 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ٹماٹر 13 فیصد سستے ہوئے، چکن 10.28 فیصد، پیاز 4.9 فیصد، کیلا 1.68 فیصد مہنگا ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید