دبئی (سبط عارف) امریکی محکمہ خارجہ کی 2023 کی غیر ملکی تحائف کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن، خاتون اول جل باہیڈن اور امریکی خفیہ اہلکاروں کو لاکھوں ڈالرز کے تحائف ملے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی حکام کو سب سے مہنگا تحفہ دیا، نریندر مودی نےامریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو20 ہزارڈالر کا ہیرا تحفے میں دیا۔اس کے علاوہ بھارتی اہلکاروں نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو کشمیر میں تیار کردہ تحائف دیے۔