• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز تقرریاں، چیف جسٹس نے مختلف تاریخوں میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس طلب کرلئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹوں میں ججوں کی خالی اسامیوں پر ایڈیشنل ججوں کی تقرریوں پر غور کے لئے مختلف تاریخوں میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس طلب کرلئے ہیں، جمعہ کے روز جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری نیاز محمد خان کے دستخطوں سے جاری اجلاس کے شیڈیول کے مطابق 17 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ا،سلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی 4جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں3 خالی نشستوں پر تقرریوں کا معاملہ زیر غور آئے گا،سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی 12 نشستوں پر تقرریوں کے لئے23 جنوری کو، پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججوں کی تقرریوں کیلئے یکم فروری جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی10نشستوں پر تقرریوں کے حوالے سے 6 فروری کو اجلاس منعقد ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید