• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کمیٹیوں کی ضمانت پر پہلا قافلہ آج پارا چنار جائیگا

کرم (نیوز ایجنسی) کرم امن معاہدے کے تحت مال بردار گاڑیوں کا پہلا قافلہ (آج) ہفتہ ٹل سے پاراچنار جائے گا، قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی، ہنگامی صورتحال میں معاونت کیلئے دیگر ادارے موجود رہیں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرم امن معاہدے کے تحت امن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، جس میں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت شامل ہے، امن کمیٹیوں کی ضمانت پر اشیاء خور و نوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ امن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ یکم جنوری کے کْرم امن معاہدے کے جرگے میں ہوا۔ 
اہم خبریں سے مزید