غزہ /جنیوا(اے ایف پی)غزہ میں 34 اسرائیلی فضائی حملوں میں 77فلسطینی شہید ہو گئے،اقوام متحدہ کی شدید سردی سے شیرخواروں اور دیگر افراد کی اموات کی مذمت،اسرائیلی مذاکرات دوحہ روانہ ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقے میں 77 افراد شہید ہوئے، جس سے جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45,658 ہو گئی۔وزارت نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ تقریباً 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں کم از کم 108,583افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کار حماس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور کے لیے دوحہ روانہ ہو گئے۔فلسطینی انسانی حقوق کے گروپ الحق نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جبری انخلاء کے احکامات نام نہاد انسانی بنیادوں پر محفوظ قرار دیئے گئے زون سمیت انکلیو کی آبادی پر حملوں کو آسان بنانے کے لیے ہیں۔