کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں کی منتخب خریداری سے کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 467پوائنٹس کا اضافہ ، 53.94فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 4 ارب 5 کروڑ 98 لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم بھی 9.83فیصد کم رہا،جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن جلدہی منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور مارکیٹ میں منفی رحجان غالب آگیا ،پہلے سیشن کے اختتام پر ٹریڈنگ معطل ہو ئی تو انڈیکس 480پوائنٹس تک منفی تھا دوسرے ہاف کے آغاز پر بھی فرو خت کےدباؤ سے مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ایک موقع پر 1539 پوائنٹس تک گھٹ گیا لیکن اختتام سے پہلے اچانک مالیاتی اداروں کی جانب سے چند من پسند سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال ایک بار پھر تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 772 پوائنٹس تک پلس میں نوٹ کیا گیا۔