• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلسٹک میزائلوں پر امریکی بیان بدقسمتی اور نامعقول ہے، سہیل محمود

اسلام آباد(صالح ظافر) سابق سیکرٹری خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) سہیل محمود نے پاکستانی اداروں پر حالیہ امریکی پابندیوں اور ایک سینئر امریکی عہدیدار، جان فائنر، کے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں حیرت انگیز بیان کو "بدقسمتی" اور "بے بنیاد، غیر معقول اور تاریخ کی سمجھ سے عاری" قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے اس معاملے پر دیے گئے تبصرے کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی امتیازی پالیسیاں جنوبی ایشیا میں عسکری عدم توازن کو بڑھاتی ہیں اور خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ایک رائونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ڈائریکٹر اے سی ڈی سی آئی ایس ایس آئی ملک قاسم مصطفیٰ نے کہا کہ امریکہ نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کی نازک حرکیات کو نظرانداز کر دیا ہے اور ان امتیازی پابندیوں کا اطلاق کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید