• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی میڈیا سائنسز اور ڈیجیٹل میڈیا پر ڈپلومہ اور کورسز شروع کریگی

کراچی( سید محمد عسکری) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میڈیا سائنسز اور ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ایک سال کے دورانیے پر مشتمل ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا آغاز آئندہ ماہ سے کرلیا جائے گا۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سال کے دورانیے پر مشتمل تین ڈپلومے اور تین سرٹیفکیٹ کورسز شروع کررہے ہیں جس کے بعد ڈگری پروگرام بھی شروع کردیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں جدید لیبز بنادی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایک ڈپلومہ ڈیجٹیل میڈیا پروڈکشن پر ہوگا دوسرا ڈپلومہ میڈیا سائنسز پر ہوگا،ایک ڈپلومہ فلم پروڈکشن پر ہوگا، جب کہ ڈیجیٹل میڈیا کے تعارف، فلم پروڈکشن کی بنیاد اور ذرائع ابلاغ کے تعارف پر کورسز ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن پروگرام کا مقصد طلباء کو مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل مواد بنانے اور تیار کرنے میں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید