میہڑ(نامہ نگار)ام رباب چانڈیو کے 3اہل خانہ والد تمندار مختار علی چانڈیو چچا ضلعی کونسلر قابل چانڈیو اور دادا یوسی چیئرمین کرم اللہ چانڈیو کے 7برس قبل قتل کئے جانے کے قتل کیس کی دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج حسن علی کلوڑ کی عدالت میں جمعہ کے روز سماعت ہوئی جس میں ام رباب چانڈیو کیس کا مدعی پرویز چانڈیو اپنے وکیل ایڈووکیٹ صلاح الدین پہنور کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو،ایم پی اے نواب برہان خان چانڈیو اس کے علاوہ سابق ایس ایچ او فرید آباد کریم بخش چانڈیو سمیت دیگر جیل میں قید ملزمان مرتضی چانڈیو، رئیس علی گوہر چانڈیو، سکندر چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو بھی پیش ہوئے ۔عدالت میں ام رباب چانڈیو کی جانب سے تفتیشی افسر ریٹائرڈ ایس پی اعجاز علی بھٹی کو دوبارہ بلانے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی جس کے بعد عدالت نے 11جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔