میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص ضلع کے سندھڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں توہین رسالت کے مقدمہ میں نامزد عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی 19ستمبر کو مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاکت کے بعد عمرکوٹ میں لاش جلانے اور دیگر واقعات سے متعلق انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت میں زیرسماعت کیس میں تفتیسی افسر ڈی ایس پی اسلم جاکھرانی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر اسسٹنٹ پراسیکیوٹر نے جن 27خامیوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وہ منظرعام پرآگئی ہیں،جمع کی گئی رپورٹ میں واقعہ کی تصدیق شدہ ایف آئی آر نہیں ہے، رپورٹ میں اسپیشل میڈیکل بورڈ کی ٹیم کے نام نہیں ہیں، کیس میں نامزد ملزمان کے شناختی کارڈ اور ان کے نمبر نہیں ہیں،چارج شیٹ میں ڈاکٹر کی لاش کی فرانزک رپورٹ نہیں ہے، پولیس کی جانب سے کرائے گئے پوسٹ مارٹم کی تصدیق شدہ رپورٹ نہیں ہے۔