کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پنجاب میں موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ 8پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئیں، 3پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 96پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ گزشتہ رات 3 سے صبح 6 بجے تک لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ جس کی وجہ سے جدہ لاہور کی پروازوں ایس وی 738، ایف ایل 587 دبئی لاہور ای آر 724 کو اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔