• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15پیسے تک کا اضافہ، یورو کی قیمت 2.06روپے تک کم ہو گئی، پاؤنڈ بھی 2.72 روپے تک سستا ہو گیا، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 278.50 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 15پیسے کے اضافے سے 278.55 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 14پیسے کے اضافے سے 277.93 روپے سے بڑھ کر 278.07روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کے اضافے سے 279.70 روپے سے بڑھ کر 279.85روپے ہو گئی ہے، یورو کی قیمت خرید 2.03 روپے کی کمی سے 287.75 روپے سے کم ہو کر 285.72 روپے اور قیمت فروخت 2.06 روپے کی کمی سے 290.36روپے سے کم ہو کر 288.30 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.63 روپے کی کمی سے 347.78 روپے سے کم ہو کر 345.15روپے اور قیمت فروخت 2.72 روپے کی کمی سے 350.98 روپے سے کم ہو کر 348.26 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید