کراچی(افضل ندیم ڈوگر)کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا (شہری ہوابازی) کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات ہوگئی ہے۔ اوارہ کتوں کا آزادانہ گشت فلائٹ سیفٹی کیلئے خطرہ بن گیا۔ جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمدورفت تسلسل سے جاری رہتی ہے۔کتوں کا آزادانہ مٹر گشت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ آوارہ کتوں کی بہتات کے سبب جمعہ کی شام ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔ شہری ہوابازی ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی۔ اس سے قبل جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے۔