• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والا دور بلاول کا ہوگا، سیاسی بصیرت کا لوہا منوا چکے، نثار احمد کھوڑو

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری ملتان کے جیالوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ملتان کی تنظیمی صورتحال میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ 2025 بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کا سال ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ سندھ نثار احمد کھوڑو نے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملتان محمد سلیم راجہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملتان شہر حاجی امین ساجد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ثابت ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت کو اپناتے ہوئے اپنی سیاسی بصیرت کا لوہا منوا چکے ہیں اور آج مخالفین بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سوچ سوجھ بوجھ کے معترف ہیں، صوبائی صدر سندھ نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ پانچ جنوری کو شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اور شہید  ذوالفقا ر علی بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،وہ پاکستان کی تاریخ بلکہ مسلم اُمہ کی تاریخ کا ناقابل فراموش کردار ہیں اور پاکستان کی سیاست آج بھی ان کے گرد گھومتی ہے، اس موقع پر ڈویژنل سیکٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان شہر حاجی امین ساجد نے صوبائی صدر سندھ نثار احمد کھوڑو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ملتان دورے کی دعوت دی۔

ملتان سے مزید