• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی جلد عمران خان سے ملاقات کرے گی

اسلام آباد (ممتاز علوی ) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی تو قع ہے کل پیر یا منگل کو پارٹی رہنما عمران خان سے ملاقات میں مطالبات کی فہرست کو حتمی شکل دے گی ۔ حکمراں اتحاد کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی ۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن اور سینئر پارٹی کے مطابق پی ٹی آئی کے حکمراں اتحاد سے دو واضح مطالبات ہیں تا ہم پارٹی کے بانی چیئرمین نے فریق کی سنجیدگی آزمانے کےلیے دودیگر کلیدی مطالبات بھی رکھے ہیں ۔ جنگ سے گفتگو میں انہوں نے بانی پارٹی چیئرمین کے ٹو ئیٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے زیر سماعت سیا سی قیدیوں کی رہائی اور 9مئی2023ء اور20نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشیل کمیٹی قائم کرنے کے مطالبات رکھے ۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اور انہیں حکومتی کمیٹی سے بات چیت کے بارے میں اہیں آگاہ کیا ۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور تر جمان صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ ان کی پارٹی اور اس کے رہنما رواں کے آخر تک مذاکرات کی تکمیل چاہتے ہیں جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیا سی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے بات چیت کو فروری کے آخر تک چلانے پر زور دیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید