• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہد کرتے ہیں قائد عوام کے مشن کو جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائدِ عوام کی سالگرہ کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جو مساوات، سربلندی اور خوشحالی پر مبنی ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد عوام ایک دوراندیش رہنما تھے جن کی میراث آج بھی پاکستان کو ایک مضبوط اور مساوی معاشرے کی تعمیر کی راہ دکھا رہی ہے۔ بلاول ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جدید پاکستان کے معمار تھے۔

اہم خبریں سے مزید